ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: بحیرہ عرب میں اڈپی کی ماہی گیر کشتی غرقاب۔ 8 مچھیروں کو بچا لیا گیا

کاروار: بحیرہ عرب میں اڈپی کی ماہی گیر کشتی غرقاب۔ 8 مچھیروں کو بچا لیا گیا

Mon, 25 Jan 2021 12:29:32    S.O. News Service

کاروار،25؍جنوری (ایس او نیوز) اڈپی سے تعلق رکھنے والی ایک ماہی گیر کشتی فائبر کی نچلی سطح ٹوٹ جانے کی وجہ سے بحیرہ عرب میں غرقاب ہوگئی۔ جبکہ کشتی پر موجود  8 مچھیروں کو کوسٹل سیکیوریٹی پولیس اور کوسٹ گارڈز نے بحفاظت بچا لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کی یہ ماہی گیر کشتی کاروار سے قریب والے سمندری علاقے میں ماہی گیری کر رہی تھی۔ نچلی سطح پر فائبر پھٹنے سے اس کے اندر پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ یہ دیکھ کر کشتی پر موجود مچھیروں نے کوسٹل سیکیوریٹی پولیس سے مدد طلب کی۔ فوری طور پر کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے نشچل کمار اور کوسٹ گارڈز کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ششانک کمار کی ٹیمیں مدد کے لئے موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ کشتی کے مچھیروں کو بحفاظت ساحل تک لایا گیا۔


Share: